کوئٹہ، جماعت اسلامی کے راہنمائون کا پینے کے صاف پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی روٹ مار کی مذمت

عوام دور درازسے پانی لانے پر مجبور ہیں ، ڈاکٹرنعمت اللہ

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی زون 6کے ناظم ڈاکٹرنعمت اللہ ، کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات محمود خان ہوتک ، عبدالستار ناصر نے نواں کلی میں صفائی ،ٹریفک سمیت پینے کے صاف پانی کی قلت ، ٹینکر مافیا کی روٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے حکومت منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیاکہ صوبائی دارالحکومت کی بڑی آبادی نواکلی میں آباد ہیں نواکلی تمام قوموں کا مسکن ہے مگر مسائل ومشکلات اور پریشانی نے عوا م کو پریشان کر رکھا ہے علاقے کے عوا م پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹینکر مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام دور درازسے پانی لانے پر مجبور ہیں علاقے میں سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈاکے بھی عام ہوئے ہیں دوسری طرف صوبائی وضلعی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے صفائی کا فقدان ہے بیماریوں نے علاقے کا رخ کر لیا ہے عید قربان کی وجہ سے جانوروں کی الائشوں کو بھی صاف نہیں کیا گیا جس نے بھی عوام کی مشکلات بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے حکومت منتخب نمائندوں اور سٹی ناظم سے مطالبہ کیا کہ نواکلی میں صفائی کا نظام درست کرتے ہوئے فی الفور صفائی کی جائیں پانی کی فراہمی کی فی الفورعملی اقدامات اُٹھائے جائیں علاقے میں سٹریٹ لائٹ سسٹم بھی ٹھیک کیے جائیں تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل میں کمی آسکیں جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلندکرتی رہیگی۔