کوئٹہ،تعلیمی پسماندگی کے شکار معاشرہ کو منظم سیاسی جدوجہد اور جماعت سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر عبدالخالق بلوچ

نیشنل پارٹی عوام کو منظم کرکے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مصروف ہے

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) نیشنل پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ سماجی ‘ معاشی ‘ معاشرتی اور تعلیمی پسماندگی کے شکار معاشرہ کو منظم سیاسی جدوجہد اور جماعت سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کو منظم کرکے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ضلع واشک کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تاریخی اعتبار سے بلوچستان سیاسی قیادت اور دانش کے حوالے سے ذرخیز خطہ رہا ہے چاہئے وہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی صورت میں ہو یا سردار عطاء اللہ مینگل یا نواب خیر بخش مری یا خان عبدالصمد خان یا میرگل خان نصیر یا عطاء شاد کی شکل میں ہو بلوچستان کے ان نامور قیادت نے شعوری سیاست کو شیوہ بنائے رکھا اور قومی سیاست کو ایشوز اور تعصب کی سیاست سے دور رکھا میرعبدالخالق بلوچ نے کہا کہ آج بدقسمتی سے کچھ سیاسی جماعتیں قومی اور عوامی سیاست کے بجائے ایشوز اور منفی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس ہنر پر ان کو کمال کا ادراک حاصل رہا ہے اور گزشتہ دہائیوں میں عوام کو ورغلانے اور نفرتیں پھیلانے میں مصروف عمل رہے ہیں لیکن نیشنل پارٹی نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور دیگر سیاسی قیادتوں کی شعوری سوچ کو نظریہ جدوجہد بناتے ہوئے بلوچستان کے عوام میں سیاسی شعور کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور آج بلوچستان کے عوام ان پسماندہ سوچ کی عکاس جماعتوں سے چھٹکارے کے حصول میں ہیں بلوچستان میں باوقار پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں اور نیشنل پارٹی کو اپنی عوامی قومی حقوق کا ضامن سمجھتا ہے اس لئے ترقی مخالف عناصر جماعتیں نیشنل پارٹی کی عملی قومی سیاست سے خوفزدہ ہو کر منفی اور پروپیگنڈا سیاست کررہی ہے اس لئے نیشنل پارٹی کے ورکرز پر بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :