اے این ایف کی 13مختلف کاروائیوں میں 1ارب 37کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی827.5کلو گرام منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے 13مختلف کاروائیوں میں 1ارب 37کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی827.5کلو گرام منشیات برآمد کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیااورملزمان کے زیر استعمال 6گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں برآمد شدہ منشیات میں445کلو گرام چرس ، 355کلوگرام افیون ، 14.5کلوگرام ہیروئین ، 3کلوگرام ایمفیٹامین اور 50لیٹر ایسٹک این ہائیڈرائڈ شامل ہیں اے این ایف راولپنڈی نے مین لہتراڑ روڈپرراول ہسپتال کے قریب سوزوکی ایف ایکس سی2.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے محمدسرورسکنہ اٹک اورو اجد حسین سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26بس اسٹاپ کے قریب دوسری کاروائی میں ٹویوٹاکرولا کارسے 5.4کلوگرام چرس برآمد کرکے امان اللہ کو گرفتار کر لیااسی طرح اے این ایف پشاور نے زکوری پل رنگ روڈ پشاور کے قریب ایران اور جہانزیب سے 7.2کلوگرام چرس قبضے میں لیکر دونوں کو گرفتار کر لیاادھراے این ایف کوئٹہ نے ضلع کلہ عبداللہ اور کلی نوشیسار تحصیل و ضلع کوئٹہ کے علاقوں میں2 مختلف کاروائیوں میں293کلوگرام چرس ،10 کلوگرام افیون اور 30کلوگرام چرس جبکہ کو زئی ٹائون بھوسہ منڈی کوئٹہ کے قریب کریم خان سے 10 کلوگرام چرس اور 3 کلوگرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی اسی طرح زیارت کراس تحصیل و ضلع زیارت کے قریب ٹویوٹا کرولا کارسے 48 کلوگرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں موجود نذیر احمدسکنہ نصیر آباد کو گرفتار کر لیاجبکہ سینڈک روڈ تفتان بارڈر تحصیل دالبندین اور چاغی روڈ تحصیل و ضلع مستونگ کے علاقوں میں 3مختلف کاروائیوں میں50 لٹر ایسٹک این ہائیڈرائڈ، 345 کلوگرام افیون، 14.5 کلوگرام ہیروئن اور 900گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ اے این ایف کراچی نے صفورہ گوٹھ چورنگی کے قریب ٹویوٹا ہائی لکس ڈبل کیبن میں موجودشاہد اور اعجازساکنان کراچی کو گرفتار کر کے 2.4کلوگرام چرس اور چیئرمین غوث بخش گائوں خیرپور کے قریب علی گل سکنہ خیر پورنامی ملزم کو گرفتار کر لیا، تیسری کاروائی میں ایک تعلیمی ادارے کے قریب سجاد سہتونامی ملزم سے 200گرام چرس برآمد کرلی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :