معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائے گا،مریم اورنگزیب

صحافیوں پر لازم ہے کہ حقیقت پر مبنی صحافت کریں ،معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی،وزیر مملکت برائے اطلاعات

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظور کرا لیا جائے گا صحافیوں پر بھی لازم ہے کہ حقیقت پر مبنی صحافت کریں معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی اس قانون کو فوری نافذ کرنے کیلئے تمام اقدامات بل میں موجود ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی سہ پہر راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ راولپنڈی پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے اوریہاںآنے کا مطلب ہے کہ میں اپنے گھر آئی ہوںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پاکستان کے لوگ ووٹ دے کر آگے لاتے ہیں مگر ان کے ووٹ کا احترام نہیں کیاجاتاعوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتاصحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کیا اور جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا صحافیوں نے بھر پور کردار ادا کیااسی طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے صحافی برادری نامساعد حالات میںاپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظورکرالیا جائے گاکیونکہ اگر صحافیوں کے حقوق محفوط نہیں تو پھر کچھ نہیں صحافیوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے تو میرا اس منصب پر رہنے کا کوئی فائدہ نہیںویج بورڈ کے حوالے سے سابق وزیر پرویز رشید نے بھی بہت کام کیا تھا صحافیوں کے تحفظ کے قانون کے تحت انہیں ان کا پورا حق ملے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی شرح میں کمی ہوئی ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونا اس بات کی ضمانت ہے کے ملک میں امن بحال ہورہا ہے،معلومات تک رسائی کے بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون بننے سے کسی بھی ادارے کی معلومات 10دن کے اندر حاصل کی جاسکیں گی قانون کو فوری نافذ کرنے کیلئے تمام اقدامات بل میں موجود ہیںانفارمیشن کمیشن کی تمام ضروریات بھی بل میں مکمل کردی گئی ہیںیہ بل گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی بنائے گاسینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتوں نے بل کی تیاری میں کردار ادا کیا ہر شہری معلومات تک رسائی بل سے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گاتاہم صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیںحکومت صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے پروگرام ترتیب دے رہی ہے حکومت کے اچھے کاموں کو رپورٹ کرنا بھی صحافیوں کا فرض بنتا ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے راولپنڈی کی تعمیر وترقی دیکھ کر اندازاہ ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیاپاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کررہی ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیںپاکستان میں بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی بحالی ملک میں امن و امان کے قیام کا عملی ثبوت ہے حکومت صرف تنقید کی مستحق نہیں ہوتی،راولپنڈی کی ترقی اسکے روڈ،پلوں کی تعمیر انفراسٹکچر کو دیکھ کر لگائی جاسکتی ہے جہاں اچھے کام ہورہے ہوتے ہیں وہاں کمزوریاں بھی رہ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :