ماڈل ٹائون میں ریاستی دہشت گردی کر کے بے گناہ مردو خواتین کو شہید کیا گیا:منہاج القرآن

سانحہ ماڈل ٹائون، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائی:حافظ غلام فرید لاہور کے عہدیداران یونین کونسل سطح سے نیچے وارڈ تک تنظیم سازی مکمل کریں:اجلاس سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ منہاج القرآن لاہور کے کارکنان ممبر سازی مہم میں تیزی لائیں ،لاہور کے عہدیداران یونین کونسل سطح سے نیچے وارڈ تک تنظیم سازی مکمل کریں، عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور لاہور کے ہر گھر تک ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پہنچائیں۔

لاہور کے کارکنان ہر PPحلقہ سے 10ہزار نئے ممبرز بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کا دروازہ اسی سے کھلے گا۔سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف کے لیے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے، ماڈل ٹائون میں ریاستی دہشت گردی کر کے بے گناہ مردو خواتین کو شہید و شدید زخمی کرنے والے کبھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

شہداء کا قصاص لیں گے،قاتلوں کی منزل پھانسی کا پھندا اور جیل ہوگی۔

وہ پی پی144شالا مار ٹائون میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، اسلم طاہر،طارق الطاف سمیت منہاج القرآن لاہور پی پی 144کے راہنما بھی موجود تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ17جون کو لاہور کے کارکنوں نے جرأت اور بہادری کے ساتھ ظالم حکمرانوں کے جبر کا مقابلہ کر کے قربانیوں اور شہادتوں کی بے مثال تاریخ رقم کی۔

شہدائے ماڈل ٹائون ہمارا فخر ہیں کبھی نہیں بھلا سکتے ۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد مجبور اور پسی ہوئی عوام کے حقوق کی بحالی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست عوام کے مایوس چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو تحفظ دینے والے نظام اور حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کھربوں کی کرپشن کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :