ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو NA-120میں شکست دیں گی: جہانگیرترین/خرم نوازگنڈا پور

لاہور کے عوام بدعنوان اور ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کے چہرے پہچان چکے ہیں:عبد العلیم خان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے راہنمائوں کی ملاقات حمایت پر ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو NA-120میں شکست دیں گی: جہانگیرترین/خرم نوازگنڈا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان نے گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی اور NA-120میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جہانگیر ترین نے عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے انتخابی مہم میں بھرپور شرکت پر سربراہ عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا، انہوںنے کہا کہ ہمارا سامنا حکومتی مشینری اور کالے دھن سے ہے،تاہم لاہور کے عوام بدعنوان عناصر اور ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کے چہرے پہچان چکے ہیں،ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو عوام متحد ہو کر شکست دیں گے۔

خرم نواز گنڈا پور نے PTIکے راہنمائوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ہمارا سیاسی اختلاف نہیں دشمنی ہے،کیونکہ انہوں نے ہمارے کارکنوں کو قتل کیا ہے،NA-120میں ہمارے کارکن پولنگ ایجنٹ بھی بنیں گے، ن لیگ دکھاوے کے لیے کارنر میٹنگ کرتی ہے اصل میں یہ لوگ ریاستی مشینری اور جعل سازی سے اپنی ہار کو جیت میں بدلتے ہیں،دنوں جماعتوں کے راہنمائوں کو دھاندلی کی ایکسپرٹ ن لیگ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ NA-120کی عوام کھوکھلے اعلانات پر یقین نہ کریں صرف اس بات پر غور کریں کیا اس حلقہ میں وہی سہولتیں اور ترقی ہے جو جاتی امرا میں ہی انہوںنے کہا کہ پاکستان اور عدلیہ کو گالیاں دینے والوں کا عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں،عبد العلیم خان نے کہا کہ قانون کی عدالت سے شکست کھانیوالے عوام کی عدالت سے بھی دھتکارے جائیں گے۔شریف خاندان کی سیاسی فلم ’’ختم شد‘‘کی طرف رواں دواں ہے۔جتنا عبرتناک انجام اس خاندان کا ہوا ماضی میں کسی کا نہیں ہوا۔