معصوم جانوں کو فرسودہ رسومات کی بھیٹ چڑھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، رکن اسمبلی رعنا انصار

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار نے کہا ہے کہ معصوم جانوں کو فرسودہ رسومات کی بھیٹ چڑھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ملوث عناصرکو سخت ترین سزا دی جائے، کراچی شہر میں جرگہ سسٹم رائج کرنے والے شہر کو قبائلی نظام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی رعناانصار نے کراچی شہر میں جرگہ کے حکم پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو کرنٹ لگاکر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شہر میں جرگہ سسٹم رائج کرنے والے شہر کو قبائلی نظام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے عوام اپنے شہر میں ایسی جاہلانہ رسومات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ معصوم لڑکا لڑکی کی زندگیاں ختم کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے جائے تاکہ کوئی بھی شخص خاندانی رسومات کے خاطر انسانی جانوں سے کھیل نہ سکیں، ایم کیوایم ایسی تمام رسومات اور ریاست میں اپنی ریاست قائم کرنے والوں کے خلاف ہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی شہر میں اپنے قانون کو رائج کرنے والے حکمرانوں کو آئینہ دکھانے کیلئے کافی ہے، ارباب اختیار کراچی شہر میں قبائلی نظام قائم کرنے کی سازش اور اس سازش میں معصوم زندگیاں ختم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں تاکہ کوئی شرپسند عناصرروشن خیال اور لبرل کراچی اور اسکی عوام کیخلاف سازش نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :