داودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیونا مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

بدھ 13 ستمبر 2017 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) داودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیونا مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر کل جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے ،ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر صوبائی وزراء ان کا استقبال کریں گے ،داودی بوہرہ جماعت کے زرائع کے مطابق سیونا مفضل سیف الدین ایک مہینے سے ذائد عرصہ پاکستان میں قیام کریں گے ،محرم الحرام کی دس روزہ مجلس عزا سے صدر میں واقع طاہری مسجد میں خطاب کریں گے ،اس سلسلے میں دنیا بھر سے ان کے مقتعدین ہزاروں کی تعداد میں کراچی پہنچیں گے ،ان کے قیام کے دوران انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوک اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :