انسداد دہشت گردی کی عدالت اشتعال انگیز مواد کے معاملے میں دو ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمے کی نقول فراہم کردیں

بدھ 13 ستمبر 2017 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت اشتعال انگیز مواد کے معاملے میں دو ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ 19 ستمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید اور دیگر کے خلاف خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے میں ملوث دو ملزمان علی حس اور نعیم شمشاد کی ضمانت منظور کرلی۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید سمیت دو ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔ انتیس ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ شیراز وحید کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیراز وحید پر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کی تقسیم کا الزام ہے۔