سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کی اراضی کمرشل استعمال کرنے کیخلاف فریقین کو جواب کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کی اراضی کمرشل استعمال کرنے کے خلاف فریقین کو جواب کے لیئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو جہانگیر پارک کی اراضی کے کمرشل استعمال کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے وکیل نے کہا کہ لینڈ مافیا نے کے ایم سی سے مل کر پارک اور فٹ پاتھ پر دوکانیں قائم کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

دوکان مالکان اور کے ایم سی بضد ہے کہ فٹ پاتھ کو کمرشل استعمال کا اختیار موجود ہے۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے ریماکس میں کہا کہ اس کیس کے اثرات دور رس مرتب ہوں گے۔ کس قانون کے تحت کے ایم سی فٹ پاتھ کو کمرشل استعمال میں تبدیل کر سکتی ہے۔ اس کیس کے فیصلے کے اثرات پورے شہر پر پڑیں گے۔ کے ایم سی اور دوکان مالکان کی ایسوسی ایشن نے عدالت سے جواب کے لیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ قبضے کے خلاف درخواستیں امیر جماعت اسلامی کراچی اور راہ راست ٹرسٹ کی جانب سے دائر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :