شیرانی میںٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت14افرادزخمی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:11

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)شیرانی کے علاقے حسو بند کے قریب ٹریکٹر اولٹنے سے خانہ بدوش خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 14افراد زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے حسو بند کے قریب خانہ بدوش خاندان کے ٹریکٹر جس میں سامان کے ساتھ بچے اور عورتیں بھی سوار تھیں اُلٹنے سے 6عورتوں اور 8بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جسے فوری طور سول ہسپتال ژوب منتقل کردیئے۔