پولیس کا ایف ٹین میں نیٹ کیفے پر چھاپہ، جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) تھانہ شالیمار پولیس کا ایف ٹین میں نیٹ کیفے پر چھاپہ جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ذکاء اللہ اور نائجیرین باشندہ کریس جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے بیمار عورتیں بن کرلوگوں سے پیسے بٹورتے تھے اس ضمن میں پولیس ترجمان نے این این آئی کو بتایا کہ ملزمان لوگوں کے ساتھ بیرون ملک فنڈز ٹرانسفر کے ذریعے فراڈ کرتے تھیاور جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے جعلی رسید دیتے تھے ملزمان سے تین کمپیوٹرز،دولاکھ تیس ہزاد روپے برآمد ہوئے ہیں ترجمان کے مطابق ملزم ذکاء اللہ نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے 82لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :