آزادی کپ :ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی، تھیسارا پریرا نے آخری لمحات میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 22:23

آزادی کپ :ورلڈ الیون نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی، تھیسارا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ) آزادی کپ کے دوسرے ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ۔ورلڈ الیون نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 175رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تمیم اقبال اور ہاشم آملا نے 47 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ، شعیب ملک کے شاندار کیچ کے نتیجے میں تمیم کی 23 رنز کی اننگز کا اختتام ہوا۔

عماد وسیم کی نیچے رہنے والی گیند کو ٹم پین سمجھنے میں ناکام رہے اور پویلین لوٹ گئے۔کپتان ڈو پلیسی اور ہاشم آملا نے 35 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن تیز کھیلنے کی کوشش میں ورلڈ الیون کے کپتان نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔اس سے قبل قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اوپنرزاحمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 41رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد فخر زمان وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آﺅٹ قرار پائے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے گزشتہ میچ کی طرح ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کروائی تاہم احمد شہزاد 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے،بابر اعظم ایک مرتبہ پھر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 45 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے،عماد وسیم 15رنز بنا کر لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمد 0کی خفت سے دوچار ہوئے ،شعیب ملک نے ایک بار پھر 23 گیندوں پر 39رنز بنا کر پاکستان کا سکور 174رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔

ورلڈ الیون کی جانب سے پریرا اور بدری نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور کٹنگ نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔دوسرے مقابلے میں پاکستان نے فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز اور کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسی نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کی جگہ سیمیول بدری اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کولنگ وڈ کو کھلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :