اٹک،نو جوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

بدھ 13 ستمبر 2017 23:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاک فوج کا جوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ،فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تفیصلات کے مطابق بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والا اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاوں مکہ افغان کا رہائشی راشد عباس ولد منیر عباس راولپنڈی سے موٹر سائیکل پر گاوں آرہا تھا راولپنڈی سے پولیس چوکی حمیدہ کا قریب راستے میں پڑی اینٹ پر موٹر سائیکل چڑ ھ گیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر کر وہ سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرانے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مرحوم کو سی ایم ایچ راولپنڈی لے جایا گیا جہاں اس کے پوسٹ مار ٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مرحوم کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں نکہ افغان میں ادا کی گئی قبل ازیں مرحوم کی میت کو سلامی دینے کے لئے پاک فوج کا طاق وچوبند دستہ آر ٹلری سنٹر اٹک سے آیا سلامی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :