نئے ڈیزائنرز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے پاکستان فیشن گیٹ وے کا قیام

بدھ 13 ستمبر 2017 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) نئے ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی ان کو فیشن انڈسٹری میں آگے بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پاکستان فیشن گیٹ وے کا قیام عمل میں آگیا جس کے تحت ان کو انڈسٹری میں ہونے والی نئی تبدیلیوں، تکنیک سے آگاہ کیا جائے گا جس کے تحت فیشن کلاسز، ورکشاپ اور کراچی ، لاہور، اسلام آباد، دبئی اور تھائی لینڈ میں فیشن شوز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے میل ، فی میل ماڈلز کو بھی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جبکہ فیشن اکیڈمی کے لئے بھی تیاریاں جاری ہیں۔ نئے ڈیزائنرز کو ٹیکسٹائل اداروں سے منسلک ہونے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو صالح چنویروج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیزائنروں کو فیشن انڈسٹری میں آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ڈیزائنرز انتہائی باصلاحیت ہیں جن کا کام پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

فیشن انڈسٹری میں چند مخصوص لوگوں کی اجارہ داری سے نئے ڈیزائنرز کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل پاتے۔ پاکستان فیشن گیٹ وے کی جنرل سیکریٹری انزہ صالح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کی باصلاحیت فیشن ڈیزائنرز خواتین کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا جس سے ان کے ہنر میں اضافہ ہوگا اور وہ فیشن انڈسٹری میں اپنا مقام بنا سکیں گی۔ ڈائریکٹر آپریشن فرخ نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیشن گیٹ وے میں نئے ڈیزائنرز کی گرومنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :