پی ایم ای ایکس میں 4.043 بلین روپے کے سودے طے پا گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کے دن میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کی4.04 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,165 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,028 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.663 بلین روپے تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.236 بلین روپی, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 858.879 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 176.098 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 80.796 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.864 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 8.331 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.798 ملین روپے رہی۔