آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹرز اپنے ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑی بن گئیں

بدھ 13 ستمبر 2017 23:04

آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹرز اپنے ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹرز اپنے ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑی بن گئیں۔ ایک روز قبل فٹ بال اور اے ایف ایل کی جانب سے اپنی خواتین فٹ بالرز کو نئے کنٹریکٹس دیئے گئے جو کہ کرکٹرز کے معاوضوں سے بہت کم ہیں اسطرح ویمنز کرکٹرز اپنے ملک میں کمائی کرنے میں دوسری خواتین ایتھلیٹ سے آگے نکل گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی تمام خواتین ایتھلیٹس کیلئے رواں برس بریک تھرو ثابت ہوا جس میں پہلا اے ایف ایل ڈبلیو ٹورنامنٹ منعقد ہوا، اس کے علاوہ رواں ہفتے فٹ بال فیڈریشن آف آسٹریلیا نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے کنٹریکٹس کا اعلان بھی کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے خواتین کھلاڑیوں کو دیئے گئے کنٹریکٹس کے تحت ویمنز کرکٹرز (مائنس میچ پیمنٹس، پرائز منی اور دیگر بونسز ) کی مد میں سالانہ 72,076 آسٹریلوی ڈالرز کمائیں گی جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین فٹ بالرز کو 41,000 آسٹریلوی ڈالرز سالانہ ملیں گے۔