ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی ڈوپلیسی کے حصے میں آ گئی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:04

ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی ڈوپلیسی ..
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) فاف ڈوپلیسی تینوں فارمیٹس کیلئے جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے، ڈوپلیسی پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے تاہم اے بی ڈی ویلیئرز کے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد اب وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور توقع ہے کہ وہ 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈوپلیسی فروری 2013ء سے ٹی ٹونٹی اور اگست 2016ء سے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا قائد مقرر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز ڈوپلیسی کی پہلی آسائنمنٹ ہو گی، جنوبی افریقہ رواں ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :