سابق وزیراعظم نواز شریف نے 19 ستمبر کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 21:33

سابق وزیراعظم نواز شریف نے 19 ستمبر کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے 19 ستمبر کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کو طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف 19 ستمبر کو احتساب عدالت کے سامنے نیب ریفرنسز کے سلسلے میں پیش ہوں گے۔ نواز شریف کی جانب سے پہلے 19 اگست کی سماعت کیلئے اپنے وکیل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب سابق وزیراعظم خود پاکستان واپس آ کر احتساب عدالت میں خود کو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کیخلاف 5 کرمنل ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ جبکہ نواز شریف ان دنوں اپنی علیل اہلیہ کلثوام نواز کی عیادت کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :