پاکستان کی کنزا عظیمی کا اعزاز، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایم بی اے طالبہ کے طورپر اعلیٰ سطحی انعام اپنے نام کرلیا

بدھ 13 ستمبر 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کی کنزا عظیمی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کے طورپر اعلیٰ سطحی انعام اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

کنزا عظیمی نے سیڈ بزنس سکول سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری مکمل کی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں ایس ٹی ہائیز کالج کی رکن رہی ہیں انہوں نے 58 ممالک سے 327 طلبہ کی کلاس سے یہ پوزیشن حاصل کی ہے سیڈ بزنس سکول کے ڈین پیٹر ٹوفانو نے کورس تقریب کے اختتام پر کنزا کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا۔

سیڈ پرائز ایم بی اے کے ایک طالب علم کو زبردست تعلیمی کارکردگی اور ایم بی اے پروگرام کیلئے کردار پر آکسفورڈ کمیونٹی کی جانب سے دیا جاتا ہے ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ڈین نے کنز اکی ڈین کی اعزازی لسٹ میں پوزیشن کو سراہا اور وویمنز لیڈر شپ آکسفورڈ بزنس نیٹ ورک کی منتخب شریک چیئرپرسن کی حیثیت سے منعقدہ ایونٹس پر ان کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :