ہزار گنجی منڈی میں انٹری پارکنگ فیس لاگو کرنے کے فیصلے کی مذمت ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ

بدھ 13 ستمبر 2017 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں ہزار گنجی منڈی میں انٹری پارکنگ فیس لاگو کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہزار گنجی فروٹ و سبزی منڈی سے جو تاجر مال لوڈ کرتے ہیں وہ پہلے سے بھاری بھر کم فیسیں ادا کررہے ہیں پورے پاکستان کی فروٹ منڈیوں میں انٹری پارکنگ فیس وصولی کا نام و نشان تک نہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میںکہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ای اینڈ ایم کی جانب سے انٹری پارکنگ فیس زمیندار دشمن عمل ہے کیونکہ پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ، طویل خشک سالی اور پانی کی گرتی ہوئی سطح سے زمیندار مسائل کا شکار ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی اور ڈائریکٹر ای اینڈ ایم انٹری پارکنگ کے نام پر زراعت و زمیندار دشمن اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں اور فروٹ و سبزی منڈی کے تاجروں کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اپنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :