احمد شہزاد 50 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے نویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے نویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد حفیظ، سعید اجمل، عمرگل، کامران اکمل اور سہیل تنویر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، آفریدی 98 میچز کھیل کر سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے 50 میچز میں 1215 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :