اے ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی انتخابات بشمول ریاست آزاد جموںکشمیر برائے سیشن 2017,18لاہور میں 16 ستمبر سے منعقد ہونگے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات سید وقار علی شاہ نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی کے مرکزی وصوبائی انتخابات بشمول ریاست آزاد جموںکشمیر برائے سیشن 2017,18لاہور میں 16,17ستمبر بروز ہفتہ ،اتوار کو منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انتخابی اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سید بو علی شاہ کریں گے جبکہ ملک بھر سے انجمن طلباء اسلام کے اراکین انتخابی اجلاس میں شریک ہونگے ۔ انتخابی اجلاس سے قبل اے ٹی آئی کی مرکزی مجلس مشاورت اور مرکزی انتظامیہ اجلاس بھی الگ الگ ہونگے ۔