اسلام آباد میں سبزی وفروٹ کی قلت اور مہنگائی کی ذمہ دار مارکیٹ کمیٹی ہے، اجمل بلوچ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) مرکزی انجمن تاجران پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے ٓصدر اجمل بلوچ،سیکرٹری اطلاعات خالد محمود چوہدری، بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت، جناح سُپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری رحمن صدیقی، ایف ایٹ مرکز کے صدر سردار طاہر، جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز، ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ، جی ٹین مرکز کے صدر کامران کاکا خیل اور کراچی کمپنی کے جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں مارکیٹ کمیٹی کا قیام آ ئی سی ٹی کے تحت عمل میں لایا گیا تھا اور ان کی ذمہ داری میں ہول سیل مارکیٹ میں سیلر ٹو سیلر قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور دستیابی کو یقینی بناناتھا۔

لیکن مارکیٹ کمیٹی درجنوں ملازمین بھرتی کرنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طورپر نا کام رہی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالضحیٰ کی چھٹیوں میں اشیائے خوردنوش کی دستیابی اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی یقینی نہیں بنائی گئی جس کا خمیازہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھگتنا پڑا۔ عید سے ایک روز قبل ٹماٹر صرف بیس روپے کلو دستیاب تھے لیکن عید کے روز یہی ٹماٹر دو سو رپے کلو فروخت ہوئے۔

مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ اور سی ڈی اے بازاروں کی طرف سے جاری کردہ لسٹوںمیں بہت فرق ہوتا ہے۔ آئی الیون ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں کنٹرول کرے پر توجہ دینے کی بجائے مارکیٹ کمیٹی نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں ٹیکس کلیکشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ ان کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن مشتاق اور چیئرمین سی ڈی اے ، میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ بازاروں اور ہول سیل مارکیٹ کے معاملات کو درست کرنے کے احکامات جاری کریں اور مارکیٹ کمیٹی کو اپنے دائرہ اختیار تک محدود کرائیں۔

متعلقہ عنوان :