17ستمبر شیر کی کامیابی کا دن ہوگا،لبنٰی ریحان پیرزادہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:02

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 17ستمبر این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضع اکثریت سے کامیاب ہوگئی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوگئی اور انکی انتشار کی سیاست اور منفی مہم اپنی موت آپ مر جائے گی۔

کیونکہ این اے 120 کی عوام قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپورا عتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔ دھرنے والوں کو سازشوں کا کیچڑ اچھالنے کے سوائے کچھ نہیں آتا۔ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزان کیا۔

میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ عوام کی بے پناہ خدمات کے باعث میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی پر تنقید کرنے والے آج کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں لاہور یے شیر کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کردے گئے کہ میاں محمد نواز شریف اب بھی دلوں میں بستے ہیں۔