اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے حلف لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد کی طلباء تنظیم اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن آئی ایس ایف کے سیشن2017-18ء کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی ،جس میںجامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا،جن میں حافظ وقاراحمد جلالی نے صدر،محمد محفوظ الحسن جلالی نے سینئرنائب صدر،ریحان سعید قادری نے جنرل سیکرٹری،حافظ قیصر اسلم نے جوائنٹ سیکرٹری کا حلف اٹھایا اس کے ساتھ ساتھ قاری محمد صداقت نے فنانس سیکرٹری،عدیل احمد قریشی نے معاون فنانس سیکرٹری ،طیب حسین نے پریس سیکرٹری،عبدالمعید اور ظہور احمد نے سیکرٹری نشرواشاعت اور دیگر نے اپنے اپنے عہدے کو ذمہ داری سے نبھانے اور ایمانداری سے کام کرنے کا حلف اٹھایا ،تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش اور اس عزم کا اظہارکیا کہ نومنتخب عہدیداران طلباء کرام کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور خلوص نیت کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داری کو نبھائیں گے،نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سابقہ روایت کو برقراررکھیں گے اور طلباء کے حقوق کے لیے ہر دم کوشاں رہیںگے۔

(جاری ہے)

صدر وقاراحمد جلالی نے کہا کہ اپنے مادر علمی اور طلباء کے حقوق کے لیے دل وجان سے محنت اور ہر ممکن کوشش کریں۔ تقریب کے آخر میں ملک وملت کی سلامتی،برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :