روزہ روڈسیفٹی مہم کا اہتمام ، 19روڈ سیفٹی سیمینار ، 5روڈ سیفٹی ورکشاپس اور 4روڈ سیفٹی واکس منعقد کرائی گئیں

موٹروے پولیس پاکستان میں پہلی پولیس فورس ہے جس نے عام افرادکیساتھ گونگے بہرے افراد کو بھی روڈ سیفٹی ایجوکیشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا یا ہے،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مختلف زونز میں15 روزہ روڈسیفٹی مہم کا اہتمام کیا ، مختلف زونز میں عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اگست 2017کیوڈ سیفٹی مہم کے دوران19روڈ سیفٹی سیمینارز ،05روڈ سیفٹی ورکشاپس اور04روڈ سیفٹی واکس منعقد کرائی گئیں، قوت ِ گویائی و سماعت سے محروم طالب علموں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی کے لئے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا ،اشاروں کی زبان کی ماہر خاتون آفیسر فلک تنویرنے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ۔

انسپکٹر جنرل ہائی موٹرویز ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان میں پہلی پولیس فورس ہے جس نے عام افرادکے ساتھ ساتھ گونگے او ربہرے افراد کو بھی روڈ سیفٹی ایجوکیشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا یا ہے۔

(جاری ہے)

SPOطارق چوہدری نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے معاشرے کے عام لوگوں تک روڈ سیفٹی ایجوکیشن پہنچانے کیلئے کاوشیں ہوتی رہی ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کوشش اور ایک احسن مقصد کے حصول کے پہلا قدم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گونگے اور بہرے افراد کو روڈ سیفٹی کی آگہی کیلئے ایک تفصیلی پروگرام تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ سڑک پر چلنے کے قوائد و ضوابط کو آسانی کے ساتھ سمجھنے کے بعد وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ ا س موقع پر اشاروں کے زبان کے ماہر فلک تنویر نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر جامع لیکچر دیتے ہوئے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے افادیت ، مقررہ حد رفتار کی پابندی، اشاروں کا درست استعمال ، لین ڈسپلن ، ہیلمٹ کے استعمال،زیبراکراسنگ کے استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں اشاروں کے زبان میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل شاہدہ ممتاز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی کے بارے میں کاوشوں کو سراہااور کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہمارے معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس پر عمل کرکے نہ صرف ہم اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کی بھی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں گونگے اور بہرے افراد کو ٹریفک سائن بورڈز اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگا ہی فراہم کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے اشاروں کے زبان کے ماہر خاتون آفیسر فلک تنویرنے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے ۔