دوسرا آل کراچی رانا رشید احمد فٹبال ٹورنامنٹ ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کاموسی لاشاری فٹبال کلب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) رانا اسپورٹس فٹبال کلب کے زیراہتمام بلدیہ اسٹیڈیم میں دوسرا آل کراچی رانا رشید احمد فٹبال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سائوتھ کی موسی لاشاری فٹبال کلب نے شاکر لاشاری کے دو گول کی بدولت ایف سی رورز کو باآسانی5-0 سے ٹھکانے لگاکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز میں عوامی اسپورٹس بلدیہ نے رمضانیہ اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر4-3، ینگ اتحاد بلدیہ نے ینگ مسلم اورنگی کو پنالٹی ککس پر4-3 شکست دیدی۔

بلدیہ اسٹیڈیم میں سائوتھ کی معروف کلب موسی لاشاری نے ایف سی رورزکو باآسانی 5-0سے پچھاڑ دیا۔ میچ کی نمایاں خصوصیت انٹرنیشنل فٹبالر شاکر لاشاری کا شاندار کھیل تھا۔ جس نے دو گول داغ کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے آغاز میں انٹرنیشنل فٹبالر شاکر لاشاری نے پہلے ہاف کی15 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم 1-0کی برتری دلوائی ، جس کے دس منٹ بعد شاکر نی25 ویں منٹ میں اپنا اور ٹیم کی طرف سے دوسرا گول بناکر موسی لاشاری کی برتری کو2-0 سے دگنا کردیا۔

وقفے پر موسی لاشاری کی ٹیم کو2-0 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں موسی لاشاری کی طرف سے میچ کاتیسرا گول40 ویں منٹ میں زین العابدین نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو3-0 کردیا۔موسی لاشار ی کی طرف سے چوتھا اور پانچواں گول شاہ زیب سنی نی44 ویں اور48 ویں منٹ میں اسکور کرکے موسی لاشاری کوپری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ٹورنامنٹ کے دیگر میچز میں عوامی اسپورٹس بلدیہ نے رمضانیہ اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر4-3سے شکست دیدی۔

میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ینگ اتحاد بلدیہ نے ینگ مسلم اورنگی کومقررہ وقت میں2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔ ینگ اتحاد کی طرف سے امین نی20 ویں منٹ میں اور نورمینگل نی50 ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کئے۔ ناکام سائیڈینگ مسلم اورنگی کی جانب سے شہباز نی29 ویں منٹ میں اورغلام فاروق نی44 ویں منٹ میں نے ایک ایک گول کئے۔ ریفری فضل حسین، آصف شیخ، اسٹنٹ ریفریز صادق شاہ، تنویر، محمد انورمیچ کمشنر رحمت بلوچ ،میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

متعلقہ عنوان :