اولڈ گولی مار اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی کیپٹن محمد اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میںمزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیرا ہتمام اولڈ گولی مار اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی کیپٹن محمد اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میںمزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچز میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے السعودیہ ایف سی کو باآسانی5-0 سے، لیاری اسٹوڈنیس نے فقیر محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 سے ، کالونی اسٹار نے بلوچ برادرز کو3-0 سے ،گلشن اسپورٹس نے شہباز محمڈن کو3-2 سے شکست دیدی۔

پہلے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے السعودیہ ایف سی کو باآسانی5-0 سے مات دیدی۔ لسبیلہ اسٹوڈنیس کی طرف سے ارسلان اور زین نے دو، دو گول بنائے ،طفیل نے ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سے سرخرو کردیا۔دوسرے میچ میںلیاری اسٹوڈنیس نے فقیر محمڈن کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 سے زیر کرلیا۔

(جاری ہے)

میچ کا فیصلہ کن گول جنید نے اسکور کیا۔تیسرے میچ میں کالونی اسٹار نے بلوچ برادرز کو3-0 سے قابو کرلیا۔

کالونی اسٹارکی جانب سے سراج ، عزیر اور یاسر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔چوتھے میچ میںگلشن اسپورٹس نے شہباز محمڈن کو3-2 سے قابو کرکے اگلے مرحلے میں سیٹ کنفرم کرائی۔ گلشن اسپورٹس کی طرف سے جمیل نے دو اور عارف نے ایک گول اسکور کیا۔ شہباز محمڈن کی طرف سے دونوں گول حیات نے اسکور کئے۔ میچ میں ریفری رضوان، وسیم پیر بخش، اسٹنٹ ارشد، وسیم، عامر شہزاد ، میچ کمشنر غلام محمد بلیدی اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔

متعلقہ عنوان :