شرافی محمڈن گرائونڈ پر جاری آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) شرافی محمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام شرافی محمڈن گرائونڈ پر جاری آل کراچی شوکت بلوچ و مراد بخش عرف چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچز میں اظہر اسپورٹس نے ینگ مسلم آباد ایف سی پر گولوں کی بارش کرتے ہوئی9-0 سے جیت حاصل کرلی۔دیگر میچز میں ینگ گلوب نے احمد دائود کو 4-2سے، بلوچ یونین ملیر نے کورنگی جیم خانہ کو 5-1سے ،ملیر سنیٹر نے مسلم آباد ایف سی کو 1-0سے ،موسی الیون نے کورنگی نیشنل کو 3-0سے اور ساحل محمڈن نے رفیق شہید کو پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔

میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء کے مطابق پہلے میچ میں اظہر اسپورٹس نے ینگ مسلم آباد ایف سی کو گولوں تلے دفن کردیا۔

(جاری ہے)

میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے دو ہیٹ ٹرک عابد غنی اور علی حسین نے اسکور کی۔ دل مراد نے دو اور رزاق نے ایک گول اسکور کیا۔ینگ مسلم آباد ایف سی کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔دوسرے میچ میں ینگ گلوب نے احمد دائود کو 4-2سے قابو کرلیا۔

ینگ گلوب کی طرف سے سجاد نے دو گول اسکور کئے،ممتاز اور نعمت اللہ نے ایک ایک گول بنائے،احمد دائود ایف سی کی جانب سے سجاد اور ارشد نے ایک ایک گول کیا۔تیسرے میچ میں بلوچ یونین ملیر نے باآسانی کورنگی جیم خانہ کو 5-1سے پچھاڑ دیا۔بلوچ یونین کی طرف سے انیس نے تین گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی،شہاب نے دو گول بنائے۔ ناکام سائیڈ کورنگی جیم خانہ کو گول نور حسن نے اسکور کیا۔

چوتھے میچ میںملیر سنیٹر ایف سی نے مسلم آباد ایف سی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے ہرادیا۔میچ کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کی جانب سے اعجاز نے اسکور کیا۔پانچویں میچ میں موسی الیون نے کورنگی نیشنل کو 3-0سے زیر کرلیا۔موسی الیون کی طرف سے وسیم، نعمان اور بہادر نے ایک ایک گول بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔چھٹے میچ میں ساحل محمڈن نے رفیق شہید کومقررہ وقت میں مقابلہ1-1گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔ دوران میچ فاتح ٹیم ساحل محمڈن کی طرف سے عبدالستار نے اور رفیق شہیدکا گول رحضوان نے اسکور کیا۔ریفریز شوکت حسین ، سلیم سلا، اسٹنٹ ریفریز الہی بخش، ماما حسین، ممتاز، فاروق، جمیل ناز،میچ کمشنر رفیق بلوچ، بابا آدم تھے۔

متعلقہ عنوان :