کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حسین احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔