شعیب ملک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

شعیب ملک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) شعیب ملک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

شعیب ملک نے شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس اننگ کیساتھ ہی شعیب ملک
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ شعیب ملک نے 88 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1702 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ عمر اکمل 1690 اور محمد حفیظ 1619 رنز کیساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :