پشاور ،تین دنوں8،9،اور10محرم الحرام2017 تک کیلئے موٹر سائیکل پرڈبل سواری کرنے پر ..
تازہ ترین : 1

پشاور ،تین دنوں8،9،اور10محرم الحرام2017 تک کیلئے موٹر سائیکل پرڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں تین دنوں8،9،اور10محرم الحرام2017 تک کیلئے موٹر سائیکل پرڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی جبکہ یہ حکمنامہ تین دنوں کیلئے نافذ العمل رہیگا۔ اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:52:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں