ڈاکٹر گلاب زرین سینئر ڈسٹرکٹ سپشلسٹ کارڈیالوجی(بی ایس۔19) کوکنگ عبداللہ ٹیچنگ ..
تازہ ترین : 1

ڈاکٹر گلاب زرین سینئر ڈسٹرکٹ سپشلسٹ کارڈیالوجی(بی ایس۔19) کوکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں تعینات کر دیاگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)سینئر ڈسٹرکٹ سپشلسٹس کارڈیا لوجی(بی ایس۔19)کی پوسٹ پر ترقی کے نتیجے میں ڈاکٹر گلاب زرین سینئر ڈسٹرکٹ سپشلسٹ کارڈیالوجی(بی ایس۔19) کوکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں تعینات کر دیاگیا ہے۔ ترقی کو عملی شکل دینے کے بعد وہ واپس آ کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں چیف ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کارڈیاولوجی(بی ایس۔20) کی خالی پوسٹ پر اپنی تنخواہ اور سکیل میں چارج سنبھالیں گے۔وہ خیبر پختونخوا سول سرونٹس (اپوائٹمنٹس،پروموشنز اور ٹرانسفر) رولز1969 کے رول15کے تحت ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جس میں ایک برس مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس امر کااعلا ن محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:52:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں