عطیات کا دانشمندانہ استعمال ملکی خوشحالی کا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے، صدر گوجرانوالہ چیمبر

بدھ 13 ستمبر 2017 20:52

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)عطیات کا محفوظ اور دانشمندانہ استعمال ملکی خوشحالی و ترقی کا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے، ہمارے معاشرے کی ایک خوبصورت مستقل سماجی قدر ہے، ان خیالات کا اظہار سعید احمد تاج، صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ پروجیکٹ "عطیات کے محفوظ استعمال کی طرف ایک قدم" کی اختتامی تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مجھے بجا طور پر گوجرانوالہ کی صنعتی، کاروباری اور تاجر برادری پر فخر ہے کہ وہ خیرات کرنے سے پہلے اس سوال کوذہن نشین رکھتے ہیں ، اس موقع پرڈپٹی میئر رانا مقصود احمد نے کہا کہ آج جتنی ضرورت لوگوں کو صدقات، عطیات و خیرات دینے کی طرف راغب کرنے کی ہے، اس سے کہیں زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مخیر حضرات کے ذہنوں میں یہ بات بٹھائی جائے کہ وہ خیرات دیتے وقت اپنے اوپر لازم کر لیں کہ ان کی دی گئی خیرات ایسے لوگوں یا اداروںکوتو نہیں جارہی جو قومی سا لمیت اور استحکام کے خلاف یا فرقہ واریت کے فروغ میں مصروفِ عمل ہیں، ساجد علی ،پروجیکٹ ڈائریکٹرنے شرکاء کو " عطیات کے محفوظ استعمال کی طرف ایک قدم " کے تحت منعقدہ مختلف النوع سرگرمیاں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مختصر دورانیہ اور ابتدائی نوعیت کا چھوٹا پروجیکٹ تھا جس کا بنیادی مقصد کاروباری طبقہ کومحفوظ عطیات سے متعلق آسان فہم معلومات کی فراہمی اور اسٹیک ہولڈرز کومحفوظ عطیات کی اہمیت وضرورت اور افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیںمحفوظ عطیات کرنے کیلئے متحرک کرنا تھا، تقریب کے اختتام پر سعید احمد تاج، صدر جی سی سی آئی اورایس ڈی ایف کے صدر مشتاق احمد کشفی اورپروجیکٹ ڈائریکٹرساجد علی نے اس پراجیکٹ کو کامیاب کرنے والوں کواعزازی شیلڈز پیش کیں، تقریب میں سہولت کاری کے فرائض محمد اسرائیل،فوکل پرسن اور احمد منیربٹ فوکل پرسن نے انجام دیئے، اختتامی تقریب میںبزنس کمیونٹی سے وابستہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران،سرکاری اداروں کے حکام ، سیاسی و سماجی رہنمائوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے علاوہ مذہبی اسکالرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔