محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو موقع پر ہی بروقت امداد مہیا کرنے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ریسکیو1122گوجرانوالہ کے زیر ِانتظام محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت بطور چیئرمین ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفضہ رانی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمر اکبر علی گھمن اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمر اکبر علی گھمن نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے متعلق بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر حادثات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو موقع پر ہی بروقت امداد مہیا کرنے کیلئے جامع پلان تیار کر لیاہے،محرم الحرام میں ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم الرٹ رہے گا،آخر میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے ریسکیو1122 اورتمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کی کے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :