فاٹا میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،ْ سپورٹس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ،ْریاض حسین پیر زادہ

پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ کے بعد اب ہم کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ،ْ وفاقی وزیر کا خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،ْ سپورٹس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔فاٹا فٹ بال سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔

ان کے ساتھ تاکوما کوکوچی، وزیر مملکت سیفران غالب خان،اراکین اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی،انجینئر حامد الحق،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن وفاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسید ظاہر علی شاہ، راولپنڈی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان، سیکرٹری امجد چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسلیم چوہدری، سیکرٹریسید شرافت بخاری،اقبال رسول، انٹرنیشنل فٹ بالر میر مشتاق احمد، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ فاٹا میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں سرجری کی ضرورت ہے، فیفا سے بھی بات ہوئی ہے،ہم انٹرنیشنل رولز میں مداخلت نہیں کرتے تاہم انہیں بھی عدلیہ کے فیصلوں کو ماننا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں ہے بلکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں،پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ کے بعد اب ہم کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،اس وقت ورلڈ الیون اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں،ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنایا۔

پیرزادہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سپورٹس یونیورسٹی کا قیام کر رہے ہیں جبکہ سپورٹس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔تاکوما کوکوچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں حصہ لینے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے،پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،ہم فاٹا فٹ بال سپر لیگ کو سپانسر کر رہے ہیںجبکہ مستقبل میں بھی فاٹا میں کھیلوں کو سپورٹ کرت رہیں گے۔

تقریب سے غالب خان،الحاج شاہ جی گل آفریدی سید ظاہر علی شاہ ،امجد عزیز ملک اور محمد انور نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ریاض حسین پیرزادہ اور تاکوما کوکوچی کو روایتی قبائلی پگڑیا بھی پہنائی گئیں۔آخر میں فاٹا فٹ بال سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔محرم الحرام کی وجہ سے فاٹا فٹ بال سپر لیگ اب 27ستمبر کی بجائے 5اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں 12ٹیمیں شرکت کرینگی ، جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیم کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،ملائشیاء،انڈونیشیاء اور افغانستان کے کھلاڑی بھی اس سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :