نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے کمیٹی قائم ہے، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،عبد القادر بلوچ کی وضاحت

بدھ 13 ستمبر 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے نام تجویز کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ایئرپورٹ کے نام کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹر تاج حیدر کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور و انجارچ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیفران کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، ایک کمیٹی میر حاصل بزنجو کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو نام کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، ابھی ایئرپورٹ کے نام کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

بعد ازاں سینٹ کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے (آج)جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا