منڈی بہائوالدین ،سیکورٹی اداروں کی ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز

قیدیوں کو نقصان پہنچائے بغیر دہشتگردوں کو مارنے اور پکڑنے کی پریکٹس

بدھ 13 ستمبر 2017 20:51

منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) سیکورٹی اداروں کی ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز,قیدیوں کو نقصان پہنچائے بغیر دہشتگردوں کو مارنے اور پکڑنے کی پریکٹس کی گئی.۔ریسکیو1122نے زخمیوں کی بروقت طبی امداداور ہسپتال منتقلی کی ایکسرسائز کی.رینجرز,ایلیٹ فورس,پنجاب پولیس,فائربریگیڈ,سول ڈیفنس اوربم ڈسپوزل سکواڈسمیت سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے رینجرز, پولیس ,ایلیٹ فورس,ریسکیو1122,سول ڈیفنس,فائربریگیڈ سمیت تمام سکیورٹی اداروں نے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائ الدین میں فرضی مشقیں کی گئیں.جیل میں داخل ہونے والیفرضی دہشت گردوں کی اطلاع پر دہشتگردوں کی جانب سے قیدیوں یاعملہ کوبغیرکوئی نقصان بنائے قابوکرنے کی ریہرسل کی گئی. مشقوں میں ڈسٹرکٹ جیل میں 5دہشتگروں کی اطلاع پر پولیس ودیگراداروں نے بروقت پہنچ کر دہشتگردوں کو گھیرلیااورمقابلہ کے بعد 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیاجبکہ 2دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا.جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکارکوبھی بحفاظت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیاگیا. ریسکیو1122نے زخمیوں کو طبی امدادفراہم کرنے اور انہیں فوری ہسپتال منتقل کرنے کی ریہرسل کی.موک ایکسرسائز میں رینجرز, پولیس,ایلیٹ فورس ,بم ڈسپوزل سکواڈاور ریسکیو1122کے چاک وچوبنددستوں نے حصہ لیا.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمران خان نے میڈیا کوبتایاکہ ایسی مشقوں سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے ریسکیو 1122ہرقسم کی ایمرجنسی کی صورت میں رسپانس ٹائم پرعملدرآمد کو یقینی بنارہاہی.بروقت طبی امدادسے زندگیوں کو بچایاجاسکتاہی. ۔

متعلقہ عنوان :