بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک شہری کو شہید

بدھ 13 ستمبر 2017 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھکلیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے مارٹر اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری محمد ظہور شہید ہو گیا ہے۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانیوالی بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔۔

متعلقہ عنوان :