خصوصی عدالت میں دہشت گردی اور قتل کے مقدمات کی سماعت ، ایک مقدمے میں ملوث ملزمان میں نقول تقسیم کر دیں ، 4کیسوں میں 8گواہوں کے بیان قلمبند

بدھ 13 ستمبر 2017 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالے کے جج اصغر خان نے دہشت گردی اور قتل کے مقدمات کی سماعت کے دوران ایک مقدمے میں ملوث ملزمان میں نقول تقسیم کر دیں ۔ 4کیسوں میں 8گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم تنویر کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 25ستمبر،اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم اسماعیل کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 25ستمبر، اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم اویس کیس کی سماعت 18ستمبر جبکہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم عارف سعید کیس کی سماعت 20ستمبر ، تھانہ ٹیکسلا میں درج بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم ملک حسین کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 26ستمبر، اسی تھانے میں درج بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم یاسین کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 26ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج 9مقدمات میں ملوث ملزمان عبدلواحد وغیرہ کے کیسوں کی سماعت 27ستمبر ، تھانہ پیر ودہائی میں درج توڑ پھوڑ اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عمر رحمان وغیرہ کیس کی سماعت 26ستمبر جبکہ تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مقابلہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان نجم الحسن وغیرہ میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 25ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :