خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمے میں کالعدم تنظیم کے 2کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2کارکنوں کا 6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دو ملزمان گل خان اور اسلم کو پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش کر نی ہے استدعا ہے کہ ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 6روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔