دوسرا ٹی ٹونٹی ،پاکستان کا ورلڈ الیون کو سیریز بچانے کے لیے 175رنز کا ہدف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 20:44

دوسرا ٹی ٹونٹی ،پاکستان کا ورلڈ الیون کو سیریز بچانے کے لیے 175رنز کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) آزادی کپ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 175رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرزاحمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 41رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد فخر زمان وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آﺅٹ قرار پائے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے گزشتہ میچ کی طرح ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کروائی تاہم احمد شہزاد 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے،بابر اعظم ایک مرتبہ پھر اچھی فارم میں نظر آئے لیکن بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 45 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے،عماد وسیم 15رنز بنا کر لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمد 0کی خفت سے دوچار ہوئے ،شعیب ملک نے ایک بار پھر 23 گیندوں پر 39رنز بنا کر پاکستان کا سکور 174رنز تک پہنچانے میں مدد دی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون کی جانب سے پریرا اور بدری نے 2،2جبکہ عمران طاہر اور کٹنگ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔دوسری مقابلے میں پاکستان نے فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز اور کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسی نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کی جگہ سیمیول بدری اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کولنگ وڈ کو کھلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :