پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے‘ ذوالفقاراحمد گھمن

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 92کیمرے لگائے گئے جن سے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ ہورہی ہے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

بدھ 13 ستمبر 2017 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈا ئریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا آزادی کپ کے دوسرے میچ سے قبل نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صفائی کا معیار چیک کیا، عارضی ہسپتال میںآپریشن تھیٹر کا دورہ کیااور ایمرجنسی رسپانس سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں اور الرٹ رہنے کا حکم دیا ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شائقین کرکٹ کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے پاکستان میں نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ ہوسکتی ہے بلکہ تمام کھیلوں کی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیل سکتی ہیں ورلڈ الیون کے دورہ سے قبل پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ بھی لاہور میں ہو چکا ہے پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا ہر کونہ کیمروں کے سامنے ہے سپورٹس بورڈ پنجاب نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم میں 92کیمرے لگائے ہیں جن سے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :