طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو 134 دن ہوگئے

بدھ 13 ستمبر 2017 20:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو 134 دن ہوگئے کیمپ میں یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ کوئٹہ زون کے صدر عاطف بلوچ یونیورسٹی یونٹ سیکرٹری نزیر بلوچ ریاض بلوچ نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے کرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے شعبہ امتحانات فیل اور پاس کرنے کے کاروبار میں تبدیل کر دی گئی لاء کالج کے سپلی کے امتحانات کے فیسوں میں بھی بلوچستان اسمبلی کے قرار داد کو مکمل طور پر نظرانداز کر کے خود رو انداز میں ایک مضمون میں بھی طلباء و طالبات سے مکمل فیس وصول کیا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی میں خوشامدی تقریبات کے زریعے محض کرسی بچانے کی کوشش کی جارہی ہے یونیورسٹی میں کلاسز سمیت تمام امور تباہ پوچکے ہے یونیورسٹی بجائے تعلیمی و تحقیقی عمل کو پروان چڑھانے کے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی یے یونیورسٹی میں طلباء کو تنقیدی پروگرامز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے یونیورسٹی میں طلباء کو پروگر ام منعقد کرنے کی اجازت نہیں اسپورٹس پر بھی مکمل قدغن ہے اسٹڈی ٹور کے فنڈز بھی کرپشن کا شکار بنا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :