سبی، گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری،چار مسافر زخمی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) بابر کچھ سے سبی آنے والی پک اپ ناڑی گاج اسٹیشن کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری،چار مسافر زخمی ،زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق سبی کی یونین کونسل بابر کچھ سے سبی آنے والی مسافر پک اپ ناڑی گاج اسٹیشن کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار مسافر خیر محمد،جلال خان،مصطفی خان ،محمد علی زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے زخمیوں کو فوری طور لیویز فورس سبی نے ریسکیو کیا اور انہیں لیویز کی گاڑیوں میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی طبی امداد کے لیے پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :