کوئٹہ ، سرکی روڈ کے رہائشی دوطلباء لاپتہ ہوگئے

بدھ 13 ستمبر 2017 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ کے رہائشی دوطلباء لاپتہ ہوگئے، طالب علموں کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ انڈسٹریل تھانہ میں درج کرادی گئی پولیس ذرائع کے مطابق اسماعیل کالونی سرکی روڈ کے رہائشی ذوالفقار علی نے تھانہ انڈسٹریل میں رپورٹ درج کر ائی ہے کہ اس کا بیٹا دانیال علی جو اسلامیہ ماڈل اسکول میں نہم جماعت کا اور اس کا بھتیجا منصور علی جو موسی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے منگل کواپنے اپنے تعلیمی ادارں میں گئے اور تاحال واپس نہیں آئے تلاش کرنے پر ان کی موٹرسائیکل اور بیگ جان محمد روڈ پر کاسی مسجد کے قریب سے ملے جبکہ ان کے موبائل فو ن بند جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ انہیں اغو ا کر لیا گیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کر نے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :