سبی ، تجارتی مرکز لیاقت بازار میں دن دیہاڑئے ڈکیتی

نامعلوم ڈاکو ہندو تاجر سے دولاکھ روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار

بدھ 13 ستمبر 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سبی کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں دن دیہاڑئے ڈکیتی،نامعلوم ڈاکو ہندو تاجر سے دولاکھ روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ،تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا کی مذمت،سبی پولیس عوام و تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی،تفصیلات کے مطابقسبی شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں ہندو تاجر گوپی تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑئے اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے نقدی جبکہ موبائل سمیت قیمتی سامنا لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو تسلی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈکیتی کی واردات کے بعد سبی کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور تاجر برادری موقع واردات پر پہنچ گئی سبی شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور لوٹ مار کی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی پولیس نے تاجر برادری کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری میں عدم تحفظ کا احساس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سبی میں صرف تاجر برادری ہی کو نشانہ بناکر انہیں لوٹ لیا جاتا ہے جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مذئے لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس عوام اور تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدام اٹھائے ورنہ تاجر برادری صوبہ بھر میں احتجاج پر مجبور ہو گی۔

متعلقہ عنوان :