’’اتحاد ِ امت کنونشن ‘‘ اتحاد و یکجہتی کا بھر پور مظہر ثابت ہو گا،حافظ نعیم الرحمن
تمام مکاتبِ فکر کے علماء بڑی تعداد میں شریک ہونگے،علماء کرام سے بھر پور رابطے کیے جائینگے،امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کارکنان اور ذمہ داران ’سپورٹ روہنگیا فنڈ ‘مہم کے سلسلے میں رابطے جاری رکھیں،عوام کریں تعاون دل کھول کر عطیات دیں
بدھ 13 ستمبر 2017 20:41
(جاری ہے)
کنونشن میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علماء کرام بہت بڑی تعداد میں شر یک ہوں گے اور کنونشن کو بھر پور طریقے پر کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام تر فروعی و مسلکی اور دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عالمی سطح پر امت ِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہو نے اور ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے اور سیکولر اور لبرل عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بھر پور اتفاق ِ رائے پیدا کیا جائے ۔اس کے لیے تمام علماء کرام سے بڑے پیمانے پر رابطے کیے جائیں گے اور ان کو کنونشن میں شر کت کی دعوت دی جائے گی ۔علماء کرام اور منبر و محراب موجودہ صورتحال اور نازک حالات میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ بر ما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے اور احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ ان کے لیے امدادی مہم بھی جاری رکھی جائے گی ۔کراچی کے عوام نے جس بھر پور طریقے سے سپورٹ روہنگیا مارچ کو کامیاب بنایا ہے اس طرح روہنگیا فنڈ میں اہل ِ کراچی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دل کھول کر عطیات جمع کرائیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ روہنگیا فنڈ کے سلسلے میں بازاروں ،اہم پبلک مقامات اور مساجد پر جھولی فنڈ جمع کریں اور اس سلسلے میں بھر پور رابطے کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.