کراچی کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے ہفتہ 16ستمبر کو ہونیوالے سالانہ الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ گئی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کراچی کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے ہفتہ 16ستمبر کو ہونے والے سالانہ الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب آل تاجر اتحاد کراچی (رجسٹرڈ)کے چیئرمین حکیم شاہ اور صدر حماد پونا والا کی حمایت کے بعد کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے الیکشن میں سلیمان سومرو پینل کی کامیابی کے امکانات واضع روشن ہو گئے ۔

دریں اثنا کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے لیے سلیمان سومرو پینل میں صدارتی امیدوار سلیمان سومرو، جبکہ منیجنگ کمیٹی کے لیے حسین خان ترک، منصور احمد کادوانی، امین یوسف ، عثمان جعفرانی، محمد حنیف حاجی ستار اور محمد عارف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ادھر آل سٹی تاجر اتحاد کراچی (رجسٹرڈ) کے صدر حماد پونا والا نے ٹمبر مارکیٹ میں تاجر برادری کی میٹنگ سے خطاب اور اپنے دفتر میں تاجروں کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ تاجر کاروبار کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹمبر تاجر برادری نے آل سٹی تاجر اتحاد کراچی کی اپیل پر سلیمان سومرو پینل کی کامیابی کے لیے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16ستمبر کو ٹمبر ،مارکیٹ میں جشن کا سماں ہو گا۔ اور کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے الیکشن میں سلیمان سومرو پینل کی کامیابی یقینی ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :